0
Sunday 7 Jun 2015 03:29

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیےانتخابی مہم کا وقت ختم

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیےانتخابی مہم کا وقت ختم
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 8 جون کو ہوں گے جس میں 17 سیاسی ومذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں جب کہ انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو چکا ہے جس کے بعد مہم چلانے والی کوئی بھی جماعت یا امیدوار الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا ہے جس کے بعد کسی بھی امیدوار یا سیاسی جماعت کی جانب سے انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔ انتخابات کے موقع پر 24 حلقوں میں پولنگ کے لیے 1143 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 205 انتہائی حساس جب کہ 152 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 4 فوجی اہلکار اور 4 پولیس اہلکار جب کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر 3 ،3 فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اجتماع اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی ہے جب کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہو گی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق 20 جون تک رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 465320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش