0
Sunday 7 Jun 2015 20:34

الیکشن 2015ء کیلئے اسکردو پولیس کیجانب سے مربوط سکیورٹی پلان کے تحت تیاریاں مکمل

الیکشن 2015ء کیلئے اسکردو پولیس کیجانب سے مربوط سکیورٹی پلان کے تحت تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ الیکشن 2015ء کیلئے اسکردو پولیس نے مربوط سکیورٹی پلان کے تحت تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ضلع کے 6 انتخابی حلقوں کے 280 پولنگ سٹیشنوں میں سے 69 انتہائی حساس 83 حساس اور 128 عام پولنگ سٹیشنوں پر بالترتیب 4،3،2 کے تناسب سے نفری تعینات کیا گیا ہے جن میں اسکردو پولیس کی 654 افرادی قوت کے ساتھ 200 اے آر پی اور 274 خصوصی تربیت یافتہ فورس کو شامل کر کے مجموعی طور پر 964 اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں جبکہ اس کے علاوہ مستقل ڈیوٹیوں پر تعینات فورس کا عملہ الیکشن ڈیوٹی میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع کو 4 سیکٹرز اور 12 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے ان سیکٹرز میں ڈی ایس پی رینک کے ایک آفسر کے ساتھ نگران عملہ تمام ضمنی سیکٹرز کی سکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کرے گا اور نفری کی ڈیوٹی سمیت دیگر متعلقہ امور کو سھنبالے گا۔ الیکشن کے روز قانون کی رٹ بھال رکھنے حالات پر امن رکھنے اور انتخابی مواد اور عملے کو ہر ممکن محفوظ رکھنے کیلئے اسکردو پولیس نے ہر دم ممکن اقدامات بھی کئے ہیں اور اس ضمن میں فورس کو مکمل الرٹ رکھا گیا ہے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق فورس کو تمام لوازمات بھی فراہم کر دی گئی ہیں جس میں ٹرانسپورٹ مواصلاتی رابطہ کے آلات اور اسلحہ شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 465461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش