0
Sunday 7 Jun 2015 17:09

گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ عدالت میں

گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ عدالت میں
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف کوارڈنیٹر و ماہر قانون احمد رضا قصوری کی جانب سے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کیلئے دائر پٹیشن کی سماعت کے دوران حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت سے دو ہفتے کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اے پی ایم ایل کے چیف کوارڈنیٹر احمد رضا قصوری نے اپنے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر گلگت بلتستان کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرینگے۔ انہوں نے اسلام آباد پہنچتے ہی گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے حکومت کو حکم دیتے ہوئے دو ہفتے کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ اس حوالے سے اے پی ایم ایل کے چیف کوارڈنیٹر احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کو بہت جلد خوشخبری سنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر وہاں کے عوام نے جو مطالبہ کیا تھا وہ ہم نے پورا کر دیا۔ وہاں کے عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کیلئے وفاق میں آواز بلند کی جائے اس سلسلے میں گزشتہ روز اسلام ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دیا تھا کہ 8 مئی 1999ء کی سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر عملدرآمد کرائی جائے جس پر اطہر من اللہ کی عدالت نے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں انشاءاللہ بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 465431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش