0
Monday 8 Jun 2015 09:08

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات، پولنگ جاری

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات، پولنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ دوسری قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوچکی ہے اور گلگت بلتستان کے عوام اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، جس کے دوران 24 نشستوں کے لیے 6 لاکھ 18 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ صوبے بھر میں آج عام تعطیل ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ فوجی جوان بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ ووٹنگ کے لیے 1143 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ 205 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس جبکہ 152 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام اسکردو کی 6، دیامر 4، گلگت، غذر، گانچھے اور ہنزہ نگر کی تین تین جبکہ استور کی دو نشستوں کے لیے امیدواروں کاانتخاب کریں گے۔ 17 سیاسی ومذہبی جماعتوں کے نامزد اور آزاد امیدواروں سمیت 467 امیدوار میدان میں ہیں۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے تمام نشستوں پر جبکہ پیپلز پارٹی نے 22 ، مجلس وحدت المسلمین نے 13، آل پاکستان مسلم لیگ نے 13، تحریک اسلامی نے 10 اور جے یو آئی (ف) نے 10 نشستوں پر اپنے نامزد امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے منتخب ارکان کامیابی کے بعد پانچ خواتین اور تین ٹیکنوکریٹس ارکان کا انتخاب کریں گے۔ عوام میں انتخابات کےموقع پر نہایت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 465503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش