0
Saturday 13 Jun 2015 12:29

افغانستان،پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 22 اہلکار ہلاک

افغانستان،پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 22 اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے جنوبی صوبے میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 22 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ہلمند کے موسیٰ قلعہ ڈسٹرکٹ میں طالبان نے گزشتہ روز پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان کئی گھنٹے کی جھڑپ میں 22 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پولیس کی 3 گاڑیاں بھی جلا دیں جب کہ اسلحہ سے بھری 2 گاڑیاں لے کر فرار ہو گئے، طالبان متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں طالبان کو بھی شدید جانی نقصان ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی طالبان نے ہلمند کے نوزاد ڈسٹرکٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 19 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 466360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش