0
Thursday 18 Jun 2015 17:59

یورپی یونین کی جانب سے شیخ علی سلمان کی قید کی سزا کی مذمت

یورپی یونین کی جانب سے شیخ علی سلمان کی قید کی سزا کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین نے جمعیت وفاق ملی بحرین کے سربراہ کے خلاف عدالتی فیصلے پر تنقید کی ہے، رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین کی ایک عدالت کی جانب سے جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا سنائے جانے کے فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔ یورپی یونین نے اس بیان میں بحرین کی حکومت کی جانب سے عالمی معاہدوں کا احترام کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ علی سلمان پر شفاف اور منصفانہ طریقے سے مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔ یورپی یونین نے بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سربراہ کے خلاف سنائے جانے والے عدالتی فیصلے کو قومی آشتی کی کوششوں کے منافی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ بحرین کی نمائشی عدالت نے منگل کے دن جمعیت وفاق ملی بحرین کے سربراہ شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا سنائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 467541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش