0
Sunday 21 Jun 2015 16:37

آئی ایس او کے زیراہتمام ملک بھر میں ناصران امام مہدی (ع) ورکشاپس کا سلسلہ جاری

آئی ایس او کے زیراہتمام ملک بھر میں ناصران امام مہدی (ع) ورکشاپس کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں ناصران امام مہدی (ع) ورکشاپ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ملک گیر ورکشاپ توسیع تنظیم مہم کا آغاز سندھ اور بلوچستان سے کیا گیا ہے۔ سندھ میں 120، جبکہ بلوچستان میں دودرجن سے زائد مقامات پر تعلیمی فکری اور ثقافتی ورکشاپس منعقد کی جارہی ہیں۔ ورکشاپس کے انچارج زوہیر قنبری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملک گیر ورکشاپ کے پہلے مرحلہ میں سندھ بلوچستان میں 10 روز تک سہہ روزہ ورکشاپس کا سلسلہ مکمل کر لیا جائے گا۔ ورکشاپس میں سینکڑوں نوجوانان اور امامیہ طلباء شریک ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سکھر ڈویژن کے علاقے کوٹ میر علی، لاہوجا، متل، کھوسہ پل، بچل شاہ، صابر شاہ اور لڈ سکھر، پنڈ باگڑ عبدو پٹین ملوی رانی سولنگی جبکہ دادو نواب شاہ میں دولت پور، دادو سکنڈ قاضی احمد شاہ چاکڑ اور سنگڑ کے علاقوں میں ورکشاپس ہیں۔ علماء کرام، تنظیم کے سینئرز، ڈویژنل نمائندہ سمیت 5 افراد پر مشتمل ٹیمیں سندھ و بلوچستان کے دودراز علاقوں میں پیغام حق کو پھیلانے میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے بلوچستان میں جاری ورکشاپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے 20 سے زائد شہری علاقوں میں امامیہ نوجوان علماء کرام کے ہمراہ دین اسلام کی ترویج کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر ہے ہیں۔ بلوچستان کی ڈویژن نصیر آباد کے علاقے اوستا محمد، زور گڑھ گندھا کوٹ، غلام محمد راہ ہوجا گڑھی نصیر آباد چٹ پٹ اور ڈیرہ اللہ یار نمایاں ہیں۔ ورکشاپس ٹیمز میں طلبا جامعہ بعثت، ادارہ المہدی تربیت اسلامی، ادارہ پیام عمل، سابقین آئی ایس او کارکنان و عہدران شامل ہیں۔ ورکشاپ کے ایجنڈا میں تاریخ تشیع، آئمہ طاہرین کی سیرت اور مخلتف ادوار میں حکمت عملی، تعلیم کی اہمیت، ملت تشیع پاکستان و جہان کی معروف شخصیات کا تعارف، قرآن شامل ہیں۔ ورکشاپس کے اختتام پر دروس پر مشمتل امتحان لیا جائے گا اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائے گے۔ زوہیر قمبری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں فکری تربیت کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت اور تندرستی کو اجاگر کرنے کیلئے اسکائوٹنگ اور دیگر ورزشیں بھی کروائی جائیں گی۔ ورکشاپ کا سلسلہ سندھ بلوچستان کے بعد پنجاب اور گلگت میں جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 468131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش