0
Wednesday 1 Jul 2015 12:02

تین ماہ کے اندر مہاجرین کو حقوق ملکیت دیں گئے، چوہدری مجید

تین ماہ کے اندر مہاجرین کو حقوق ملکیت دیں گئے، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آنے والے مہاجرین کے تمام مسائل حل کریں گے، گزارہ الائونس کے لیے وزیراعظم پاکستان کو سفارش کی ہے اسے بھی بڑھائیں گے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ تین ماہ کے اندر آزاد کشمیر بھر میں مقیم مہاجرین کو حقوق ملکیت دے دیئے جائیں گے۔ وہ یہاں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں مظفرآباد میں قائم مہاجرکیمپوں کے نمائندگان کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر ہائر ایجوکیشن مطلوب انقلابی اور شوکت جاوید میر بھی موجود تھے۔

مہاجرین کے نمائندگان نے مہاجرین کو مالکانہ حقوق دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مہاجرین کی بڑی قربانیاں ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت مہاجرین کے تمام معاملات حل کرے گی اور انہیں یہاں مہاجر ہونے کا احساس نہیں ہونے دے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزراء اور ممبران اسمبلی عوام خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
خبر کا کوڈ : 470603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش