0
Saturday 18 Dec 2010 14:33

ایران نے چابہار خودکش دھماکوں کی تحقیقات کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی

ایران نے چابہار خودکش دھماکوں کی تحقیقات کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-ایرانی سفیر ماشااللہ شاکری نے وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی اور ایرانی دہشت گرد تنظیم جنداللہ سے متعلق ایرانی حکومت کا خط پہنچایا۔ایرانی حکومت نے چابہار خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پاکستان سے تعاون کی درخواست کی ہے۔۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم ایران بھیجنے کی پیشکش کی۔رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
یاد رہے کہ نو محرم الحرام کو ایران کے جنوب مشرقی شہر چابہار میں عزاداری کے جلوس میں دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 36 عزادار شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے،شہید ہونیوالوں میں 8 اہلسنت بھی شامل ہیں،ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم جنداللہ نے قبول کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 47225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش