0
Wednesday 8 Jul 2015 23:36

خیبر پختونخوا میں صوبائی پولیس سروس کا آغاز

خیبر پختونخوا میں صوبائی پولیس سروس کا آغاز
اسلام ٹئمز خیبر پختونخوا پولیس میں حکام نے انتہائی مہارت رکھنے والے ماہرین کو بھرتی کرنے اور پورے صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے ایک صوبائی پولیس سروس بنانے کے اقدام کی منظوری دی ہے۔

پی پی ایس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ڈی ایس پیز) کو براہِ راست کے پی پولیس فورس میں گریڈ 17 میں بھرتی کرے گی۔ وہ صوبائی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کیے جائیں گے اور انہیں فیڈرل پولیس سرس آف پاکستان (پی ایس پی) ہی کی طرح تربیت دی جائے گی۔

کے پی پولیس کے ایک سابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس، مسعود آفریدی نے بتایا، یہ صوبائی حکومت اور صوبائی پولیس افسران کے لیے ایک اچھا اقدام ہے۔

نئی سروس صوبائی حکومت کو اعلیٰ سطح کے پولیس اہلکاروں کو بھرتی کرنے اور پورے صوبے میں سب ڈویژنل افسران کی کافی تعداد مہیا کرنے کے قابل بنائے گی۔ آئندہ برسوں میں تربیت یافتہ ماہرین ضلعی اور علاقائی پولیس افسران (ڈی پی او اور آر پی او) کے خالی عہدوں پر بھی تعینات ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 472441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش