0
Friday 10 Jul 2015 19:12

علی پور،ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام القدس ریلی

علی پور،ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام القدس ریلی
اسلام ٹائمز۔ امام خمینی (رض) کے فرمان کے مطابق مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام علی پور میں نماز جمعہ کے بعد قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکی صدر اوباما کا پُتلا اُٹھایا ہوا تھا، اس موقع پر بچوں نے کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید اختر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ قبل اول مسلمانوں کی ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے لیے بھی مقدس مقام ہے کیونکہ فلسطین سرزمین انبیاء ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ پاکستان کی عوام اس دن کو جوش وخروش کے ساتھ مناتی ہے لیکن حکومتی سطح پر کوئی قابل تحسین اقدام نہیں اُٹھایا جاتا، ریلی کے آخر میں امریکی صدر کا پُتلا بھی نذرآتش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 472906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش