0
Saturday 18 Jul 2015 23:19

عید پر اولڈ ایج ہاؤس کے بوڑھے باسی اداس اور بے قرار

عید پر اولڈ ایج ہاؤس کے بوڑھے باسی اداس اور بے قرار
اسلام ٹائمز۔ آج جب ہر کوئی، گھروں میں یا رشتہ داروں، دوستوں کیساتھ عید کی خوشیاں منا رہا ہے۔ اولڈ ایج ہاؤس میں رہنے والے بزرگ بہت اداس ہیں، بچوں کی یادیں سینے سے لگائے صرف اس انتظار میں کہ شاید کوئی اپنا ملنے آ جائے۔ عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ مل بیٹھنے سے ہی پوری ہوتی ہیں۔ آج اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے مل کر سب بہت خوش ہیں، لیکن اسی شہر میں اولڈ ایج ہاؤس جیسے کچھ گوشے ایسے بھی ہیں کہ جہاں مقیم بوڑھے اپنے بچوں، اپنے گھر والوں کو ایک جھلک دیکھنے کی آس لگائے، ان کی راہ تک رہے ہیں۔ آنکھوں میں محبت کی پیاس لیے ان بوڑھوں کو آج جن کی بہت ضرورت تھی۔ عید کے دن بھی ان کا نہ آنا بڑے دکھ سے کم نہیں، آنکھوں میں آنسوؤں کا سیلاب سنبھالے بوڑھی نظریں ہر لمحہ دروازے پر، تو کان کسی آہٹ کے منتظر۔ کہتے ہیں اب اپنوں سے دور دل نہیں لگتا، وقت نہیں کٹتا، اکیلے رہا نہیں جاتا، چند روز کے لیے گھر نہیں لے جاسکتے تو کوئی اپنا یہیں ملنے آ جائے۔
خبر کا کوڈ : 474541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش