0
Tuesday 21 Jul 2015 00:13

اسکردو، پاری میں پہاڑی تودا گرنے کے باعث سڑک، پائپ لائن اور آبپاشی کی نہریں تباہ

اسکردو، پاری میں پہاڑی تودا گرنے کے باعث سڑک، پائپ لائن اور آبپاشی کی نہریں تباہ
اسلام ٹائمز۔ اسکردو کھرمنگ کے گاوں پاری میں گزشتہ روز پہاڑی تودا گرنے کے باعث عوام شدید مسائل سے دوچار ہیں اور اس تودے کے نتیجے میں مالی کا نقصان کا شکار ہوا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ کھرمنگ پاری بالا اور زیریں کے راستے میں آنے والے پہاڑی موڑ پر پہاڑ میں گزشتہ دو سالوں سے دراڑ پڑ گئی تھی اور ایک حصہ مسلسل سرک رہا تھا جو کہ کسی بھی جانی نقصان کا باعث بن سکتا تھا۔ دراڑ کے سبب عوام کا اس راستے گزرنا دشوار ہو گیا تھا اور عوام کی بڑی تعداد متبادل مگر طویل راستہ طے کرنے پر مجبور تھی۔ گزشتہ روز سرکتے پہاڑ کا ایک بڑا حصہ گر گیا جس کے سبب لاکھوں مالیت کے درختگان کے علاوہ پانچ سو میٹر کے قریب سڑک، پینے کے پانی کا پائپ لائن اور آب پاشی کے لیے موجود کوہل بھی تباہ ہو گیا ہے جس کے سبب علاقے کے عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں۔ پینے کے پانی کے لیے لوگ دور دراز سے کئی کلو میٹر کا راستہ طے کر کے ٹینکرز میں لا رہے ہیں جبکہ کوہل کے تباہ ہونے کے سبب فصل اور درختگان تباہ ہو سکتے ہیں۔ کھرمنگ کا یہ علاقہ سیب کی مخصوص قسم سسپلو کی پیداوار سے ملک بھر میں مشہور ہے اور اس کی مٹھاس اور لذت کے اعتبار سے منفرد ہے، یہاں کے عوام کی ذرائع معاش بھی پھلوں کی تجارت ہے۔ دوسری طرف بلتستان انتظامیہ اور صوبائی حکومت اس معاملے میں مکمل خاموش عید کی رنگینیوں میں مصروف نظر آتی ہے جبکہ بوند بوند کو ترستی پاری کی عوام حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 474862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش