0
Sunday 26 Jul 2015 03:54

یمن کی حمایت میں گرفتار رہنماوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم بلتستان

یمن کی حمایت میں گرفتار رہنماوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم بلتستان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا ہے مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے رہنماوں کی بلاجواز گرفتاریاں صوبائی حکومت کی انتقامی سیاست اور متعصبانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے، گرفتار افراد کو فوری طور رہا کیا جائے ورنہ بلتستان بھر میں احتجاجات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کے خلاف یمن کے مظلومین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی پر درج مقدمات انتہائی شرمناک اور صوبائی حکومت کی بدترین تعصب کا نتیجہ ہے۔ ایک طرف صوبائی حکومت دوسروں پر فرقہ پروری کے الزامات لگاتے نہیں تھکتی جبکہ دوسری طرف موصوف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء کا مظلومین کی حمایت میں بولنا اگر دہشتگردی ہے تو بلتستان کا فرد فرد اس جرم میں شریک ہے اور ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت عبادت جان کر کرتے رہیں گے۔ صوبائی حکومت نے مظلومین یمن کی حمایت میں ریلی نکالنے والوں پر دہشتگردی کے مقدمات درج کیے جبکہ سعودی جارحیت اور حملوں کی حمایت کرنے والوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکی۔ اگر یمن کے مظلومین کی حمایت دہشتگردی ہے تو قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں بھی یمن کی حمایت میں قرارداد منظور کی گئی لہٰذا اراکین قومی اسمبلی بھی دہشتگرد ہیں ان پر بھی انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں سانحہ 88 اور ضیاء الحق کی یاد تازہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت فرقہ وارانہ ماحول پیدا کر کے یہاں کی مثالی امن کو خراب کرنے کے درپے ہے جسکی واضح ثبوت گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی کابینے میں موجود مختلف مکاتب فکر کی تناسب اور نون لیگ کی جانب سے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے وقت ایک خاص مکتب فکر کو محروم رکھنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 476022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش