0
Saturday 25 Jul 2015 17:42

آئی ایس او گلگت ڈویژن کے صدر جمال حیدر گرفتار، یمن کی حمایت پر انکے خلاف مقدمہ درج تھا

آئی ایس او گلگت ڈویژن کے صدر جمال حیدر گرفتار، یمن کی حمایت پر انکے خلاف مقدمہ درج تھا
اسلام ٹائمز۔ گلگت پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں کارروائی کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر جمال حیدر گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے خلاف یمن اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران نہتے یمنی مسلمانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے سعودی عرب کے خلاف تقریر کرنے کے الزام میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی ایکٹ لگا کر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر عارف حسین قنبری کو پولیس نے اسی مقدمہ میں پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا، جن کو انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے، جبکہ آئی ایس او گلگت ڈویژن کے صدر جمال حیدر اور ایم ڈبلیو ایم گلگت کے متعدد رہنماوں کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ شہباز خان سے پولیس نے 28 جولائی تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 475934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش