0
Friday 31 Jul 2015 08:18

کویت، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، عراق سے آیا داعشیوں کا گروہ گرفتار

کویت، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، عراق سے آیا داعشیوں کا گروہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ خلیجی ریاست کویت میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔ کویتی فورسز نے داعش سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے مقامی گروہ کو گرفتار کیا ہے، جو عراق و شام میں عسکری تربیت اور لڑنے کے بعد کویت میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی غرض سے واپس آیا تھا۔ کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (کونا) نے اپنی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے گروہ کو سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی دہشت گردوں پر مشتمل اس گروہ نے عراق میں عسکری تربیت لینے اور عراق و شام میں داعش کی طرف سے لڑنے کا اعتراف کیا ہے۔ داعشیوں کا یہ گروہ کویت میں دہشت گردی کی غرض سے واپس داخل ہوا تھا۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت مبارک ملفی، فہد حمد، محمد حمد، فالح ناصر اور محمد فلاح کے ناموں سے کی گئی ہے جن کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ انہوں نے شام اور عراق میں سرگرم داعش سے جنگی تربیت حاصل کرنے کے ساتھ ان ملکوں میں لڑائی میں حصہ لینے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 477051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش