0
Wednesday 5 Aug 2015 17:40

عزاداری پر کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے، وسیم خان

عزاداری پر کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے، وسیم خان
اسلام ٹائمز۔ ساجد نقوی لورز کونسل کے چیئرمین سردار وسیم عباس خان، سیکرٹری جنرل آئی اے راجپوت اور سیکرٹری اطلاعات عون عباس خان نے کہا ہے کہ اتحاد ملت جعفریہ وقت کا تقاضا ہے، اس کے لئے مکتب اہل بیت علیہم السلام سے تعلق رکھنے والی تمام جماعتوں کو نمائندہ ولی فقیہہ علامہ ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں اکٹھے ہونا چاہیے۔ کونسل کی مجلس عمومی سے خطاب میں سردار وسیم عباس خان نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں اکٹھی ہو رہی ہیں تو اہل تشیع کیوں نہیں؟ آئندہ آنے والا محرم الحرام پہلے کی نسبت زیادہ چیلنج ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سیدالشہدا پر کسی قسم کی قدغن کو پہلے کبھی قبول کیا، نہ اب کریں گے، اپنی جانیں قربان کر دیں گے لیکن عزاداری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، کیوں کہ حالات سے لگتا ہے کہ آنے والے حالات مشکل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمتہ اللہ علیہ سے محبت کرنے والے ان کے مشن کے وارث علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت میں متحد ہیں اور یہی تشیع کی طاقت ہے۔ سردار وسیم خان نے کہا کہ ساجد نقوی لورز کونسل ستمبر میں علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت کے 27 سال پورے ہونے پر ہفتہ قائد ذی وقار منائے گی۔
خبر کا کوڈ : 478078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش