0
Thursday 6 Aug 2015 10:13

جاوید ہاشمی (ن) لیگ میں شمولیت کے لیے تیار

جاوید ہاشمی (ن) لیگ میں شمولیت کے لیے تیار
اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا اس سلسلے میں ان کے پارٹی کی اعلیٰ ترین قیادت سے تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور وہ اس کا باضابطہ اعلان 14اگست کو کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی نے اپنے ساتھیوں سے صلح مشورے کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، 14اگست کو نوازشریف کی اہلیہ ملتان کا دورہ کرینگی جس کے بعد ملتان میں پریس کانفرنس کی جائیگی جس میں جاوید ہاشمی مسلم لیگ نوازمیں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ جاوید ہاشمی کو لاہور سے الیکشن لڑانے اور بعد میں انہیں وزارت بھی دیے جانے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 478193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش