0
Thursday 6 Aug 2015 13:19

حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ سرکاری بھتہ خوری ہے، حلیم عادل شیخ

حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ سرکاری بھتہ خوری ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ سرکاری بھتہ خوری ہے، 1999 میں بھی سرکار کی جانب سے ایسی حرکتوں نے ملک میں معاشی بحران پیدا کردیا تھا، حکمران یورپ کے سوئس بینکوں سے اپنے اربوں ڈالر واپس لائیں، گورنمنٹ اپنے سارے خسارے غریب تاجروں کی جیب کاٹ کر پورے کررہی ہے، کراچی میں اجتماعی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری ختم ہوئی تو حکمرانوں نے اجتماعی بھتہ خوری کا نیا انداز بنالیا ہے، سول سوسائٹی بھی حکمرانوں کے اس جگا ٹیکس کے خلاف تاجر برادری کا ساتھ دے کیونکہ کراچی کی عوام اور اس کا تاجر حکومت کے ٹیکسوں کو رد کرتا ہے تو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اسے پورے ملک کی عوام نے رد کردیا ہے۔ یہ بات انہوں نے تاجر برادری کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف منعقدہ ریلی میں شرکت کے دوران اپنے خیالات کے اظہار میں کہیں۔ واضح رہے کہ تاجر اتحاد کے رہنما عتیق میر کی جانب سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی جو مزار قائد سے کراچی پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی، ریلی میں ہزاروں شرکاء نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سڑکوں پر ریلی میں شرکت کرکے بھرپور انداز میں ریلی کو کامیاب بنایا۔ ریلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بھی شرکت کی وہ حلیم عادل شیخ سمیت تاجر رہنما عتیق میر اوردیگر کے ہمراہ ریلی میں شریک رہے۔ حلیم عادل شیخ نے میڈیاسے گفتگو میں اس بات کا مطالبہ کیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے لاکھوں تاجر اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ ود ہولڈنگ ٹیکس حکومت کا ظالمانہ فیصلہ ہے جسے حکومت واپس لے۔ شریف برادران تاجروں پر زائد ٹیکسوں کو لادنے سے پہلے سوئس بینکوں سے اربوں ڈالر کی رقم وطن واپس لائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 478263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش