0
Friday 7 Aug 2015 00:24

فوج، رینجرز اور پولیس کے جوان ہمارے بیٹے ہیں، الطاف حسین

فوج، رینجرز اور پولیس کے جوان ہمارے بیٹے ہیں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے فوجی جوانوں کو اپنا بیٹا قرار دے دیدیا، کہتے ہیں فوج کا احترام کل بھی کرتے تھے، آج بھی کرتے ہیں، مشکل وقت پڑا تو رابطہ کمیٹی کے کچھ ساتھی مجھے چھوڑ کر چلے گئے، جرنیلوں نے زرداری کو چھوڑ دیا، میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، میرے پاس پیسے ختم ہوگئے، کارکن چندہ جمع کرکے اسیر و لاپتہ کارکنوں کا کتابچہ چھپوائیں، عدالتیں سن نہیں رہیں، اقوام متحدہ سے مدد نہ مانگوں تو کس سے مانگوں۔ متحدہ کے قائد الطاف حسين نے لال قلعہ گراؤڈ کراچی میں ٹیلی فون کے ذریعے گمشدہ کارکنوں کے لواحقين سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے تمام قومی اداروں کا احترام کرنے کی بات کی، فوج، رینجرز اور پولیس کے جوان ہمارے بیٹے ہیں، انا پرست نہیں، ہماری شکایات کا ازالہ کیا جائے، ہم صرف انصاف کے طالب ہیں، لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیشن بنا، نہ کوئی نوٹس لیا گیا۔

الطاف حسین نے کہا کہ رینجرز نے خط لکھا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو حوالے کرو، نائن زیرو پر بار بار چھاپے مارے جا رہے ہیں، لاپتہ افراد کی گمشدگی کے پوسٹر لگوانے کے پیسے نہیں ہیں، میں اقوام متحدہ سے مدد نہ مانگوں تو کس سے مانگو، عدالتیں سن نہیں رہیں تو کہاں جاؤں۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے کچھ اراکین مجھے چھوڑ کر بیرون ملک مزے سے رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں سے پوچھا کہ کیا مجھے متحدہ کی قیادت سے الگ ہوجانا چاہئے، جو اچھا لگے اُسے قائد بنا دو، میرے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، اپنے ساتھیوں کیلئے دکھی ہوں، ڈر نام کی کوئی چیز مجھ تک نہیں پہنچ سکتی۔
خبر کا کوڈ : 478360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش