0
Thursday 13 Aug 2015 19:53

کرپشن پر گرفتاری کا خوف، سندھ کے سرکاری افسروں کی طرف سے چھٹی کی درخواستوں کا ڈھیر لگ گیا

کرپشن پر گرفتاری کا خوف، سندھ کے سرکاری افسروں کی طرف سے چھٹی کی درخواستوں کا ڈھیر لگ گیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں نیب اور اینٹی کرپشن کے ممکنہ چھاپوں کے خوف سے سرکاری افسروں کی چھٹیوں کی درخواستواں کا ڈھیر لگ گیا۔ سندھ حکومت کے ماتحت ادروں کے گریڈ 14 سے 20 تک کے لگ بھگ 30 سے زائد سرکاری افسروں اور اہلکاروں کی طرف سے چھٹیوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین اور افسران کی بڑی تعداد محکمہ اینٹی کرپشن اور نیب کی طرف سے چھاپے اور گرفتاریوں کے بعد خوفزدہ دکھائی دے رہی ہے۔ بدعنوانی میں ملوث سرکاری افسران نے گرفتاریوں کے ڈر سے چھٹیوں کی درخواست دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 479725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش