0
Saturday 15 Aug 2015 23:41

موسم کی خرابی کے باعث عمران خان کا دورہ اسکردو منسوخ

موسم کی خرابی کے باعث عمران خان کا دورہ اسکردو منسوخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو موسم نے نجی دورے اجازت نہیں دی، دوسرے روز بھی نجی پرواز منسوخ ہوگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات تقی اخونزادہ نے میڈیا کو بتایا کہ چیئرمین عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ دو روزہ نجی دورے پر جمعہ کے روز اسکردو پہنچنا تھا جہاں انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کے ساتھ ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کرنا تھا تاہم مسلسل دو روز سے خراب موسم کے باعث انکا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تقی اخونزادہ نے بتایا کہ عمران خان کو گلگت بلتستان سے بے حد محبت ہے اور وہ یہاں کے قدرتی مناظر سے بہت متاثر ہیں اور ماضی میں بھی انہوں نے متعدد بار جی بی کے دورے کئے ہیں اور کافی وقت گزارا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک کے دیگر شہری بھی کثیر زر خرچ کر کے بیرون ممالک جانے کی بجائے گلگت بلتستان کے حسین مناظر اور پرامن وادیوں میں تفریح کیلئے ضرور آئیں۔
خبر کا کوڈ : 480060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش