0
Sunday 16 Aug 2015 02:20

ایم کیو ایم ارکان کے استعفے لیجسلیشن برانچ کو موصول ہوگئے

ایم کیو ایم ارکان کے استعفے لیجسلیشن برانچ کو موصول ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر  قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے ایم کیو ایم کے 24 ارکان کے استعفے لیجسلیشن برانچ کو موصول ہوگئے ہیں جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سرجوڑ کر بیٹھ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ایم کیو ایم ارکان کے استعفوں کے معاملے پر سرجوڑ کر بیٹھ گیا ہے، لیجسلیشن برانچ دو سے تین روز میں ایم کیو ایم کے استعفوں کا جائزہ لیکر قانونی رائے اسپیکر قومی اسمبلی کو دی گی جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اس معاملہ پر کوئی فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، اسپیکر کو پی ٹی آئی ارکان کیلئے طے کیا گیا لائحہ عمل اپنانے کا کہا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 480073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش