0
Wednesday 19 Aug 2015 13:24

شہید قائد کے خواب کی تعبیر علامہ ساجد نقوی نے پوری کی، علامہ رمضان توقیر

شہید قائد کے خواب کی تعبیر علامہ ساجد نقوی نے پوری کی، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر نے کہا ہے کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی نے اتحاد بین المسلمین اور سیاسی بیدار ی کا جو خواب دیکھا تھا۔ اس کی تعبیر علامہ سید ساجد علی نقوی نے پوری کی۔ کوہاٹ کے علاقہ کچہ پکہ کے امام بار گاہ مٹھا خان میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 27ویں برسی کی تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر تھے۔ برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رمضان توقیر نے منصب قیادت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت کے پہلے قائد سید محمد دہلوی اس کے بعد علامہ مفتی جعفر حسین، ان کی رحلت کے بعد علامہ سید شہید عارف حسین الحسینی، اور ان کی شہادت کے بعد اسی منشور کے تحت سپریم کونسل کی طرف سے منظور کردہ شخصیت علامہ سید ساجد علی نقوی قائد ملت جعفریہ منتخب ہوئے۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی نے اتحاد بین المسلمین کا جو خواب دیکھا تھا۔ اس کو موجودہ قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایم ایم اے شکل میں، جس میں تمام مکاتب فکر کی بڑی مذہبی جماعتیں شامل تھیں، پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ جس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ قائد شہید نے مینار پاکستان لاہور میں سیاسی میدان میں بیداری کا اعلان کیا تھا۔ جس کو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پورا کرتے ہوئے سب سے پہلے علاقہ بنگش کے دو صاحب عمامہ کو پاکستان کے ایوان بالا میں سینیٹر منتخب کرا کے قائد شہید کے اعلان کو عملی جامہ پہنایا، اور خیبر پختونخوا کی حکومت میں علامہ محمدرمضان توقیر کو وزیر اعلٰی کا مشیر منتخب کرایا، اور ایک لیڈی ممبر کو خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں نشست دلوائی۔
خبر کا کوڈ : 480710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش