0
Saturday 22 Aug 2015 21:36

میں بلدیاتی انتخابات ایک سال کی مدت میں کرائے جائینگے، حفیظ الرحمان

میں بلدیاتی انتخابات ایک سال کی مدت میں کرائے جائینگے، حفیظ الرحمان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کے ذریعے سے اختیارات نچلی سطح تک حقیقی معنوں میں منتقل کریگی تاکہ عوام کو بااختیار بنایا جائے اور عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل کیے جا سکیں۔ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات ایک سال کی مدت میں کرائے جائینگے۔ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کے مالی وسائل بڑھانے کیلئے بلدیاتی اداوں کو اس بات پابند بنائیگی تاکہ اپنے محصولات میں اضافہ کرے حکومت بلدیاتی ادارے کو محصولات کے برابر رقم اداروں کو ادا کریگی۔ حکومت صوبے کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے عوام کے تعاون سے مالی وسائل میں اضافہ کریگی محکمہ لوکل گورنمنٹ کے کارکردگی کو مذید فعال بنایا جائیگا۔ علاقے کے وسیع تر مفاد میں میرٹ پر ایڈ منسٹریٹرز تعینات کیے جائینگے جو اپنی توانیاں صرف بلدیاتی ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بروئے کار لائینگے۔ ماضی میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ حکومت محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ملازمین سروس سٹریکچر بنائیگی ضلعی حکومتوں با اختیار بنایا جائیگا۔ یونین کونسل کے ممبران کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر کرایا جائیگا جبکہ چیئرمین کا انتخاب جماعتی بنیادوں پر ہوگا۔ میونسپل ممبران کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر اور چیئر مین اور وائس چیئرمین کا انتخاب جماعتی بنیادوں پر ہوگا۔ ہماری حکومت ماضی کی طرح نظام کو معطل نہیں رکھے گی بلکہ سیاسی نظام کو جاری رکھا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 481358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش