0
Friday 4 Sep 2015 14:54

پاک سرزمین کیخلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، ایئر چیف

پاک سرزمین کیخلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، ایئر چیف
اسلام ٹائمز۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ ملک کے انچ انچ کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہے۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے سرگودھا میں 1965ء کی جنگ میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یاد گار شہدا کا افتتاح کیا۔ سہیل امان کا کہنا تھا کہ کی جنگ کے 50 سال مکمل ہونے پر رواں سال یوم دفاع گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے، 65 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے ایک طیارے کے مقابلہ میں دشمن کے 5 طیارے تھے، ہوا باز اپنے پیچھے جرات و بہادری اور شجاعت کی عظیم داستانیں چھوڑ گئے۔ ایئر چیف مارشل نے کہا کہ پاک فضائیہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے میدان کارزار میں سرگرم عمل ہے۔ پاک فضائیہ ملک کے انچ انچ کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہے، پاک سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 483948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش