0
Sunday 6 Sep 2015 09:26

ملک بھر میں یوم دفاع آج انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم دفاع آج انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کے 50 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد اور کراچی میں آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا۔ 1965ء کی معرکہ خیز جنگ میں فوجی جوانوں نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے تھے۔ آج ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان جوش و جذبے سے منایاجا رہا ہے۔ اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے صبح کا آغاز ہوا۔ شہداء سے اظہار عقیدت کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔ یوم دفاع اور شہدائے پاکستان کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21توپوں کی سلامی سے ہوا۔ ملک بھر میں یوم دفاع کی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 7 بج کر 30منٹ پر نیول ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔9 بج کر 29 منٹ پر قوم 1965ء کی جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرے گی۔ ساڑھے نو بجے قومی ترانہ پیش کیا جائے گا۔ دن ساڑھے 11 بجے سے ایک بجے تک اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں پاک فضائیہ فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کرے گی، اس میں ایف سولہ، جے ایف 17 تھنڈر، قراقرم ایٹ کے علاوہ ہیلی کاپٹرز بھی شریک ہوں گے جبکہ پیراشوٹرز بھی حصہ لیں گے۔ یہ مظاہرہ دیکھنے کیلئے فاطمہ جناح پارک کے مہران اور بولان گیٹس کھلے رکھے جائیں گے۔ یوم دفاع اور شہدائے پاکستان کی سب سے بڑی تقریب جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہو گی، جس میں اعلیٰ سول اور فوجی قیادت کے علاوہ شہداء کے عزیزواقارب بھی شریک ہوں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف رات 8 بجے تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 484239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش