0
Tuesday 8 Sep 2015 00:23

ایم ڈبلیو ایم خیبر پی کے کی صوبائی کابینہ کا اجلاس پشاور میں طلب کر لیا گیا

ایم ڈبلیو ایم خیبر پی کے کی صوبائی کابینہ کا اجلاس پشاور میں طلب کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا علامہ سبطین حسینی نے صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ جاری بیان کے مطابق اجلاس 13 ستمبر 2015ء بروز اتوار جامعۃ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی آئندہ کا لائحہ عمل اور دیگر تنظیمی امور پر اہم فیصلے کریں گے۔ یاد رہے کہ صوبائی کابینہ کا اجلاس اس سے پہلے دو مرتبہ طلب کیا گیا تھا، تاہم چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر انعقاد پذیر نہ ہوسکا۔
خبر کا کوڈ : 484633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش