0
Monday 14 Sep 2015 00:11

ہمارے لئے ثابت ہو گیا ہے کہ ایران اسرائیل کا وجود ختم کرنا چاہتا ہے، نتن ہاہو

ہمارے لئے ثابت ہو گیا ہے کہ ایران اسرائیل کا وجود ختم کرنا چاہتا ہے، نتن ہاہو
اسلام ٹائمز۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیان پر سخت برہمی اور غصہ کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ رہبر معظم نے  اپنے بیان میں فرمایا تھا کہ اسرائیل کس بات پر خوش ہوتا ہے، اسرائيل کا وجود تو آئندہ 25 سال تک ختم ہو جائے گا۔ نیوز رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہمارے لئے ثابت ہو گیا ہے کہ ایران عالمی نقشہ سے اسرائیل کا وجود ختم کرنا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عوام کے مختلف طبقات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کے بعد ناجائز اور نا مشروع اسرائیلی ریاست کے حکام نے یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ وہ ایران کے خدشے سے 25 سال تک آسودہ ہو گئے ہیں، لیکن ان شاء اللہ اسرائیل آئندہ 25 سال کو نہیں دیکھ پائے گا اور آئندہ 25 سال تک اسرائیل نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہےگی اور اس مدت میں بھی خطے میں جاری جہاد اسلامی اور مقاومت کی وجہ سے اسرائیل آسودہ نہیں رہے گا۔

خبر کا کوڈ : 485448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش