0
Wednesday 16 Sep 2015 10:32

حیدرآباد، دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرم برآمد، 9 افراد گرفتار

حیدرآباد، دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرم برآمد، 9 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس اور حساس اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 3 خواتین سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار جب کہ بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد اور خودکش جیکٹس برآمد کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے پہلی کارروائی حیدر آباد میں تھانہ بی سیکشن کے علاقے یونٹ نمبر10 جب کہ دوسری کارروائی تھانہ حسین آباد کے علاقے یونٹ نمبر 4 میں ایک پانی صاف کرنے والے نجی فلٹر پلانٹ پر کی۔ پولیس نے دونوں کارروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 9 افراد کو حراست میں لیا، ان میں سے کوئی فرد بھی سندھ سے تعلق نہیں رکھتا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بال بیرنگ کے ساتھ دہشت گردی میں استعمال ہونے والے مواد سے بھرے 35 ڈرم، خودکش جیکٹس اور بھاری مقداد میں جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قبضے میں لئے گئے دھماکا خیز مواد سے پورے حیدرآباد میں تباہی پھیلائی جا سکتی تھی۔
خبر کا کوڈ : 485936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش