0
Saturday 19 Sep 2015 22:42

انشاءاللہ ملک دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک ہوگا، راغب حسین نعیمی

انشاءاللہ ملک دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک ہوگا، راغب حسین نعیمی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلٰی علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ دہشتگرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن اور عصر حاضر کے خوارج ہیں، مسجد کے اندر نمازیوں کو نشانہ بنانے والے سفاک دہشتگرد انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں ہیں، پشاور ائیر فورس کے کیمپ میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم متحد ہے اور قوم کے اتحاد اور عزم کی قوت سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہو کر رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نعیمین سیکرٹریٹ میں علماء و مشائخ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء پاکستان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہداء کا خون جلد رنگ لائے گا اور انشاءاللہ ملک دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک ہوگا، امن و سلامتی کا گہوارہ بنے گا۔ پاکستانی عوام دہشتگردی کے عفریت کا خاتمہ اتحاد، اتفاق اور یگانگت سے کریں گے، قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کے ساتھ ہے، دہشتگردی کو شکست فاش دے کر پاکستان اور 18 کروڑ عوام کی جنگ ہر صورت جیتیں گے۔ دہشتگرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ ہم پاک فوج کے شہید ہونیوالے اسفند یار اور دیگر بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 486425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش