0
Sunday 20 Sep 2015 20:22

دہشت گردی ایک مائنڈ سیٹ ہے جس کے پیچھے تکفیری سوچ کار فرما ہے، سلیمہ بی بی

دہشت گردی ایک مائنڈ سیٹ ہے جس کے پیچھے تکفیری سوچ کار فرما ہے، سلیمہ بی بی
اسلام ٹائمز۔ رکن صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان بی بی سلیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ بڈھ بیر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حساس مقامات تک دہشت گردوں کی رسائی کو ناممکن بنا دیا اور دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک مائنڈ سیٹ ہے جس کے پیچھے تکفیری سوچ کار فرما ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں اس سوچ کے خاتمے کے بغیر دہشت گردی پر قابو پانا مشکل ہے۔ ایک عرصے سے حکمرانوں نے اپنے مقاصد کے کیلئے اس سوچ کو پروان چڑھایا اور آج سویلین سمیت ہماری سرحدوں کے محافظ ان کا نشانہ بن رہے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں اسلام کے نام پر دہشت گردی کی تعلیم دینے والوں کے خلاف آپریشن کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کو پروان چڑھانے والی فیکٹری ہی ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی اس لعنت سے تبھی چھٹکارا ممکن ہے کہ فوجی آپریشن کے ساتھ ساتھ حکومتی وانتظامی معاملات کو بھی درست کیا جائے۔ کرپشن، اقربا پروری، رشوت، لوٹ کھسوٹ جہاں دہشت گردی کو پروان چڑھانے کا باعث بنتے ہیں وہاں عدالتوں سے انصاف کا نہ ملنا اور پولیس گردی بھی ایک موثر وسیلہ ہے، حکومتیں انتظامیہ اور عدلیہ کے اعلٰی عہدوں پر خداشناس افراد کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جائیگی تب تک بحران پیدا ہوتے رہینگے، لہٰذا قوم و ملک کا مستقبل سنوارنے کیلئے حکومتوں کو ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنا پڑینگے۔
خبر کا کوڈ : 486589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش