0
Tuesday 22 Sep 2015 11:03

سعودی عرب کیلئے دھچکا، انڈونیشیا کا اپنے 7 لاکھ ملازمین کو نکال لینے کا فیصلہ

سعودی عرب کیلئے دھچکا، انڈونیشیا کا اپنے 7 لاکھ ملازمین کو نکال لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈونیشیا کے حکام نے بہت بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سعودی عرب سے اپنی 7 لاکھ خواتین ملازمین اور ڈرائیوروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اخبار ”الحیات“ نے انڈونیشیا کی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے کل 21 ممالک سے لاکھوں ملازمین کو واپس بلوایا جا رہا ہے جن میں اکثریت خواتین ملازمین کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 15 ماہ کے دوران 7 لاکھ گھریلو ملازم خواتین اور ڈرائیوروں کو واپس بلوا لیا جائے گا۔ اخبار کے مطابق انڈونیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ ملازمین کو واپس بلوانے کا فیصلہ حتمی ہے اور اسے واپس نہیں لیا جائے گا۔ مزید ملازمین کی بھرتی روک دی گئی ہے جبکہ جو خواتین پہلے ہی عرب ممالک میں کام کر رہی ہیں ان کے معاہدے مکمل ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ انڈونیشیا کے نئے صدر جوکو وڈوڈو نے رواں سال فروری میں ہی اشارہ دے دیا تھا کہ عرب ممالک میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کو واپس بلوا لیا جائے گا۔ انڈونیشیائی حکام کا موقف ہے کہ خواتین کو غیر ممالک میں کام کیلئے بھیجنا ملک کے وقار اور عزت کے خلاف ہے، لہٰذا کوشش کی جائے گی ان کیلئے ملک میں ہی ملازمین کے مواقع پیدا کئے جائیں۔ جن 21 ممالک سے ملازمین واپس بلوائے جا رہے ہیں ان میں سعودی عرب، کویت، قطر، بحرین، عمان، متحدہ عرب امارات، لبنان، اردن اور مصر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 486857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش