0
Tuesday 22 Sep 2015 14:09

کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین لاہور کیلئے روانہ

کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین لاہور کیلئے روانہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے پہلی عید اسپیشل ٹرین لاہور کے لئے روانہ ہوگئی، جو فیصل آباد سے ہوتی ہوئی کل صبح 10 بجے اپنے مقام پر پہنچے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلویز کی جانب سے اپنے پیاروں کے درمیان عید منانے کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی اسپیشل ٹرین چلائی جا رہی ہے، اور اسی سلسلے میں پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے دن 11 بجے لاہور کے لئے روانہ ہوگئی، اسپیشل ٹرین 4 اے سی سمیت 15 بوگیوں پر مشتمل ہے، جو بذریعہ فیصل آباد کل صبح 10 بجے لاہور پہنچے گی۔ ڈی سی او کراچی ریلوے ناصرنذیر کا کہنا ہے کہ ٹرین میں تقریبا 1 ہزار مسافر سوار ہیں، ریلوے کو پہلی عید اسپیشل ٹرین سے 13 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد آمدن ہوئی ہے، جن میں سے دوسری ٹرین دوپہر کو کینٹ اسٹیشن سے راولپنڈی کیلئے، اور تیسری اور آخری ٹرین رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 486902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش