0
Wednesday 23 Sep 2015 10:23

امریکہ میں گھڑی بنانے پر گرفتار ہونیوالے مسلمان بچے نے سکول چھوڑ دیا

امریکہ میں گھڑی بنانے پر گرفتار ہونیوالے مسلمان بچے نے سکول چھوڑ دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں اپنی ایجاد کردہ گھڑی سکول لانے پر گرفتار ہونیوالے بچے احمد کے خاندان نے اسے سکول سے ہٹا لیا ہے۔ احمد کی گھڑی کو بم سمجھ کر انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ احمد کے والد محمد الحسن محمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے تمام بچوں کو علاقے کے سکولوں سے ہٹا لیا ہے۔ محمد کے بقول اس گرفتاری نے ان کے بیٹے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ احمد کی گرفتاری کے فوراً بعد ہی اس پر کڑی تنقید کی گئی تو ان کیخلاف الزامات فوری طور پر واپس لے لئے گئے تھے۔ احمد ٹیکساس کے میک آرتھر سکول میں زیرِ تعلیم تھا جہاں ان کے ایجاد کردہ آلے کو سکول انتظامیہ نے بم سمجھ لیا۔ محمد نے بتایا کہ احمد نے کہا ہے کہ میں میک آرتھر (سکول) نہیں جانا چاہتا۔ یہ بچے وہاں جا کر خوش نہیں ہوں گے۔ احمد کے والد کے بقول احمد کو کئی سکولوں سے داخلے کی پیشکش کی گئی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ احمد کو وقت دینا چاہتے ہیں۔ بدھ کو احمد کا پورا خاندان نیویارک جا رہا ہے کہ جہاں اقوامِ متحدہ کے عمائدین ان سے ملاقات کریں گے۔ احمد کے بقول انہیں بہت دکھ ہوا جب ان کی استاد نے ان کی گھڑی کو بم سمجھ لیا، اس کے بعد محمد اپنے بیٹے کو عمرہ کیلئے مکہ لے جانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے اللہ سے دعا کی کہ وہ اس پر رحم کریں جس کے بعد ہم وہاں جائیں گے۔ واپسی پر ان کا ارادہ وائٹ ہاؤس میں صدر اوباما سے ملاقات کا ہے۔ احمد نے گذشتہ ہفتے ایک نیوز کانفرنس میں سکول بدلنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ احمد کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی استاد کو متاثر کرنے کیلئے گھڑی بنائی اور جب انہیں گھڑی دکھائی تو انہوں نے اسے اپنے لئے خطرہ سمجھا۔ میں بہت دکھی ہوں کہ انہوں نے اس کا غلط تاثر لیا۔
خبر کا کوڈ : 487043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش