0
Wednesday 23 Sep 2015 21:53

لاہور، پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 سولہ گھنٹے بعد دوبارہ فنکشنل ہو گئی

لاہور، پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 سولہ گھنٹے بعد دوبارہ فنکشنل ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 سولہ گھنٹے بند رہنے کے بعد دوبارہ چالو ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز لاہور شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش سے ٹیلی فون ایکسچینج میں فنی خرابی کے بعد ہیلپ لائن بند ہو گئی تھی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن ون فائیو منگل کی دوپہر 2 بجے کے قریب بند ہوئی تھی جس نے آج صبح چھ بجے کے قریب دوبارہ کام شروع کر دیا۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 سولہ گھنٹے بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور درجنوں ڈکیتی اور چوری کی واردتوں کی اطلاع پولیس تک نہ پہنچ سکی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہیلپ لائن پی ٹی سی ایل کی ایجرٹن روڈ ایکسچینج میں فنی خرابی کے باعث خراب ہوئی تھی جسے سولہ گھنٹوں بعد بحال کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 487173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش