0
Wednesday 23 Sep 2015 23:03

سرگودہا میں نماز عید کے 71 اجتماعات حساس قرار ، سیکورٹی پلان تیار

سرگودہا میں نماز عید کے 71 اجتماعات حساس قرار ، سیکورٹی پلان تیار
اسلام ٹائمز۔ عید الضحیٰ کے موقع پر درپیش سیکورٹی خطرات کے تدارک کے لیے سرگودہا میں نماز عید کے مجموعی طور پر 71 اجتماعات کو حساس ترین قرار دے کر 1271 افسران و ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق امسال کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 14 عارضی چیک پوائنٹس قائم کرنے کے علاوہ ایک کی بجائے 3 ریزرو دستے پولیس لائن میں ہمہ وقت چوکس رہیں گے، کل 71 مقامات کو کیٹگری اے جبکہ عید کے 433 اجتماعات کو کیٹگری بی میں رکھا گیا ہے، جن میں 35 کھلے مقامات جہاں نماز عید پڑھائی جائے گی بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی پلان کے مطابق 27 ایس ایچ اوز، 122 اپر سپارڈینیٹ، 807 کانسٹیبلز، 20 لیڈی پولیس اہلکار، 162 پی کیو آرز، 3 محافظ سکواڈ اور ایلیٹ فورس کی 5 ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حساس ترین مقامات کو مکمل سرچ سویپنگ کر کے کلیئر قرار دینے کے علاوہ نمازیوں کی سخت چیکنگ کا میکنزم بھی بنایا گیا ہے، قادیانی عبادتگاہوں کو بھی کیٹگری اے میں رکھا گیا ہے، اسی طرح ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے 125 افسران و اہلکاروں کی مختلف شاہراؤں پرمامور کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سکیورٹی انتظامات کی براہ راست مانیٹرنگ کیلئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم  23 ستمبر کو فعال کر دیا گیا ہے، جس کی نگرانی ڈی پی او سجاد حسن منج خود کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 487187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش