0
Thursday 24 Sep 2015 10:17

اسکردو، شدید برف باری کے باعث پولیس اور جنگلی حیات کے متعدد اہلکار دیوسائی میں پھنس گئے

اسکردو، شدید برف باری کے باعث پولیس اور جنگلی حیات کے متعدد اہلکار دیوسائی میں پھنس گئے
اسلام ٹائمز۔ شدید برف باری کے باعث بلندسیاحتی مقام دیوسائی میں تعینات محکمہ پولیس کے 8 اہلکار اور محکمہ جنگلی حیات کے 25 سے زائد ملازمین پھنس گئے ہیں۔ یہ افراد بڑا پانی کے مقام پر ڈیوٹی پر تعینات ہیں تاہم شدید برف باری کے باعث اب یہ دیوسائی میں محصور ہیں۔ ایس ایس پی اسکردو عمر سلامت کے مطابق ان افراد کو استور کے راستے سے نکالنے کیلئے استور انتظامیہ سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ اسکردو کی جانب سے راستہ ٹاپ سے آگے بند ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تمام محصور افراد بالکل محفوظ ہیں تاہم برف باری بڑھنے کے باعث ان کا وہاں رہنا ممکن نہیں اس لئے انہیں دوسری جانب سے واپس لایا جائے گا۔ دیوسائی میں مسلسل برف باری کے باعث امکان ہے کہ اب یہ سیرگاہ اگلے سال تک بند رہے گی۔ مسلسل بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث گلتری سمیت متعدد بالائی دیہاتوں کا اسکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ گلگت اسکردو روڈ میں کچورا کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک بڑی گاڑیوں کیلئے بند ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 487218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش