0
Tuesday 22 Sep 2015 22:55

اسکردو، ریسکیو کی سروسیز کو بہتر بنانے کیلئے حکومت اقدامات کریگی، احسان اللہ

اسکردو، ریسکیو کی سروسیز کو بہتر بنانے کیلئے حکومت اقدامات کریگی، احسان اللہ
اسلام ٹائمز۔ ریسکیو 1122 اسکردو کی سروسیز کو مزید بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کریگی تاکہ ادارے سے علاقے کے عوام الناس کو ایمرجنسی یا قدرتی آفات کے مواقع پر فوری اور موثر سروسیز مہیا کی جاسکیں۔ ریسکیو 1122 کے لیے مناسب عمارت اور گاڑیوں کے لیے ضلعی انتطامیہ ریسکیو 1122 کی طرف سے ارسال کیے گئے پروپوزلز پر فوری اقدامات کریگی اور صوبائی سطح پر بھی ریسکیو سروسیز بہتر بنانے کے لیے پوری حکمت عملی سے کام کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سیکریڑی ہوم گلگت بلتستان ہوم افیئرز و جیل خانہ جات احسان اللہ بوٹا کیا۔ انہوں نے کہا ریسکیو 1122 کے جوان اپنے فرائض پوری دیانتداری اور مستعدی سے ادا کرتے ہوئے علاقے میں مقیم اپنے لوگوں کو خدمت کریں۔ ایمرجنسی اور حادثات کے دوران آپ کی خدمات کلیدی ہیں اور اپنے فرائض کو برقت اور موثر طریقے سے انجام دینے کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔ جہاں تک مزید تربیت کے مواقع مہیسر ہوئے آپ لوگوں کو جدید تربیت کے بھی مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشیش کی جائینگی۔ ریسکیو 1122 کے لیے دفتری اور گاڑیوں کی گیراج کے لیے ضلعی انتظامیہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آپ کے ان اہم مسائل کو ہر ممکن طریقے سے پوری کرنے کی کوشیش کریگی اور صوبائی حکومت کی طرف سے بھی ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 486994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش