0
Wednesday 30 Sep 2015 23:29

حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے اکتوبر کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز کی تھی، جسے وزیراعظم نے مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد اکتوبر میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 86 پیسے کمی کی سفارش کی تھی، جب کہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 99 پیسے اضافے کی تجویز تھی تاہم حکومت نے اسے مسترد کردیا۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے آٹھویں قسط 50 کروڑ 64 لاکھ قرض کی منظوری دے دی، جس کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ملک کو 4.06 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کا بھی اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 488360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش