0
Saturday 3 Oct 2015 23:50

ممتاز دفاعی تجزیہ نگار زید حامد سعودی عرب سے رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ممتاز دفاعی تجزیہ نگار زید حامد سعودی عرب سے رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ ممتاز دفاعی تجزیہ کار اور اینکر زید حامد سعودی عرب سے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ انہیں چند ماہ قبل سعودی عرب میں سعودی حکومت کی یمن پر بربریت کیخلاف تقریر کرنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو رہا کر دیا ہے، زید حامد ہفتہ کی رات سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے، زید حامد کی بیٹی نے بھی ان کی وطن واپسی کی تصدیق کی ہے۔ زید حامد کو چند ماہ پہلے سعودی عرب میں حکومت مخالف تقریریں کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، زید حامد اپنی اہلیہ کے ساتھ سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے لئے گئے تھے، وزارت داخلہ نے جون میں زید حامد کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔ زید حامد نے اپنے ٹویئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ گزشتہ رات عزت اور وقار کے ساتھ واپس اپنے وطن پاکستان آ گئے ہیں اور بہتر صحت کے ساتھ خیریت سے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 488834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش