0
Sunday 4 Oct 2015 15:18

بحرین کے شہر نویدرات کا محاصرہ چوتھے روز بھی جاری

بحرین کے شہر نویدرات کا محاصرہ چوتھے روز بھی جاری
اسلام ٹائمز: بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے نویدارات شہر کو چار روز سے اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ بحرین کی سیکورٹی فورس نے النویدرات شہر کا محاصرہ چوتھے روز بھی جاری رکھا بحرین کے ٹیلی ویژن چینل اللولو نے خبر دی ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے النویدرات شہر میں عام شہریوں کے گھروں پر چھاپی مار کر متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے اور پورے علاقے کو گذشتہ چار روز سے اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے سند اور القدم شہروں سے بھی عام شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ کے حکومتی کارندوں نے اپنے مشکوک اقدامات کے تحت النویدرات شہر کے چاروں جانب خندقیں بھی کھودنی شروع کر دی ہیں جبکہ النویدرات شہر کی فضائوں پر سیکورٹی فورس کے ہیلی کاپٹر مسلسل پروازیں انجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 488927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش