0
Sunday 4 Oct 2015 22:42

آئی جی پی گلگت کا چلاس میں بچے کے اندوہناک قتل کی تحقیقات کا حکم

آئی جی پی گلگت کا چلاس میں بچے کے اندوہناک قتل کی تحقیقات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے چلاس میں چار سالہ بچے کے اندوہناک قتل کے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے دیامر پولیس کو سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرنے اور قتل کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ اخبار کی خبر پر جب اطلاع ملی تو امن وامان سے متعلق ہونے والے اجلاس میں ایس ایس پی دیامر کو میں نے ہدایت کی ہے کہ وہ اس معصوم بچے کے لاپتہ ہونے اس کی لاش ملنے اور قتل کیس کی مکمل تحقیقات کریں۔ آئی جی پولیس نے بتایا کہ اگرچہ معصوم مقتول بچہ احمد کے والدین اب بھی اس بات کے قائل ہے کہ ہمارے بچے کو جنات نے اٹھایا اور جنات نے قتل کیا جس کی بنیاد پر مقتول احمد کے والدین ایف آئی آر درج کرانے سے کتراتے ہیں، لیکن پولیس اور ریاست اپنی ذمہ داری میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کریگی۔ اس لئے دیامر کے ایس ایس پی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پولیس کی مدعیت میں معصوم بچے کے قتل کا مقدمہ درج کریں اور اس اندھے کیس کی مکمل تحقیقات کے لئے تمام سرکاری وسائل بروئے کار لائے۔ آئی جی پولیس ظفراقبال اعوان نے کہا کہ پولیس ایسے کسی بھی واقعے سے غافل نہیں رہے گی بلکہ غفلت برتنے والوں کیساتھ بھی سختی کیساتھ نمٹ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 488981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش