0
Friday 16 Oct 2015 20:47

فرقہ واریت وطن عزیز کیلئے زہر قاتل ہے، خالد اقبال مسرت

فرقہ واریت وطن عزیز کیلئے زہر قاتل ہے، خالد اقبال مسرت
اسلام ٹائمز۔ سرگودہا میں مرکزی نعت کونسل کے صدر خالد اقبال مسرت نے جوہر کالونی گراؤنڈ میں محفل ذکر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی اصل روح فرقہ واریت ہے، جو ملک کیلئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی کاوشوں سے دہشت گردوں، کرپشن کرنے والوں، فرقہ واریت پھیلانے والوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں متحد ہو کر اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ہم عشق مصطفٰی کو فروغ دیکر فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ محفل ذکر  سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین صاحبزادہ شمس الرحمن مشہدی نے کہا کہ محافل ذکر ہمارے قلوب میں عشق مصطفٰی اجاگر کرنے کا ذریعہ ہیں، ہم ذکر مصطفٰی کی محافل اور اطاعت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کرکے ہی دنیا و آخرت میں فلاح پاسکتے ہیں۔ محفل میں نعت خوان حافظ احمد رضا قادری، تصدق رسول نقشبندی اور خرم شہزاد نے سرور کائنات محمد ؐ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کرکے شرکاء محفل میں وجد طاری کر دیا اور سارا پنڈال درود و سلام کی صداؤں سے گونج اُٹھا۔ آخر میں دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی، ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 490803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش