0
Tuesday 4 Jan 2011 16:56

اسلام آباد،گورنر پنجاب قاتلانہ حملے میں جاں بحق،حملہ آور گرفتار

اسلام آباد،گورنر پنجاب قاتلانہ حملے میں جاں بحق،حملہ آور گرفتار

اسلام آباد:اسلام ٹائمز-وفاقي وزير برائے اطلاعات قمر زماں کائرہ سے ملاقات کے بعد گورنر پنجاب سلمان تاثير جب کوہسار مارکيٹ ميں واقع ايک ريسٹورنٹ سے دوپہر کا کھانا کھا کر باہر نکلے تو ايليٹ فورس کے اہلکار ممتاز قادری نے ان پر گوليوں کي بوچھاڑ کر دي۔ سلمان تاثير  کو سينے اور گلے پر 9 گولياں لگيں۔ ان کو فوری طور پر اسلام آباد کے پولي کلينک ہسپتال پر لے جايا گيا جبکہ وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے تھے۔ ان پر حملہ آور ہونے والے ممتاز قادری کو گرفتار کر ليا گيا ہے۔ جائے حادثہ کو سیکیورٹی فورسز نے مکمل طور پر سيل کر ديا ہے۔ واقعے کے فورا بعد وزيراعظم يوسف رضا گيلاني، صدر مملکت کي سياسي مشير فرخ ناز اصفہاني اور وفاقي وزير فردوس عاشق اعوان پولي کلينک پہنچ گئے۔ صدر آصف علي زرداری، وزيراعظم گيلاني نے واقعے کي شديد مذمت کی اور اس وقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کيا ہے۔ ممتاز قادری نے فوري طور پر پوليس اہلکاروں کيساتھ بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ انہيں گورنر پنجاب کي جانب سے توہين رسالت قانون کے حوالے سے ديئے گئے ريمارکس پر رنج تھا اور اسي رنج کی کيفيت ميں ان کو ہلاک کيا ہے۔
جنگ نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر اسلام آباد کے سکیٹر ایف سکس کی کوہسار مارکیٹ میں اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ ان کے اسکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کے جوان، جس کا نام قادری بتایا جاتا ہے، نے ان پر فائر کھول دیا ہے۔ گورنر پنجاب کو فوری طور پر پولی کلینک اسپتال پہنچایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کو سینے، گردن اور پیٹ میں 9 گولیاں لگیں، ان کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب گورنر پنجاب کے دیگر گارڈ نے حملہ کرنے والے اہلکار کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ملزم کو کوہسار تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جائے وقوع پر خون اور گولیوں کے خول بکھرے ہوئے تھے۔ پولیس حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور شواہد جمع کئے جا  رہے ہیں۔ پولیس نے چند مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا،جبکہ ڈی آئی جی نے گورنر پنجاب کی سکیورٹی کے تمام اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔ گورنر پنجاب نے آخری ملاقات قمر زمان کائرہ سے کی تھی۔

خبر کا کوڈ : 49140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش