0
Monday 19 Oct 2015 01:58

صیہونی وزیراعظم کا یروشلم میں بین الاقوامی مبصرین کی تعیناتی قبول کرنے سے انکار

صیہونی وزیراعظم کا یروشلم میں بین الاقوامی مبصرین کی تعیناتی قبول کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یروشلم کے مقدس مقامات پر بین الاقوامی مبصرین کی تعیناتی کی تجویز کو رد کر دیا ہے۔ صیہونیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جاری پرتشدد واقعات کے خاتمے کے تناظر میں یہ تجویز فرانس نے پیش کی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اسرائیل ٹیمپل ماؤنٹ کی بین الاقوامیت کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ صیہونی وزیراعظم کے مطابق مسلمان اپنی مقدس جگہوں کو تباہ کرنے سے گریز نہیں کرتے اور ٹیمپل ماؤنٹ کے مقدس مقامات کی حفاظت صرف اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔ ٹیمپل ماؤنٹ مسلمانوں اور یہودیوں کے لئے متبرک مقام ہے۔ گذشتہ دو ہفتوں سے جاری صیہونیوں کے مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے ردعمل میں چاقو سے حملے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان حملوں میں اب تک آٹھ صیہونی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صیہونیوں کی طرف سے جاری جارحیت و بربریت میں اب تک تیس سے زائد مظلوم فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 492095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش