0
Wednesday 21 Oct 2015 08:18

دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے شام میں ایرانی فوجی مشیروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا، حسین امیر عبداللہیان

دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے شام میں ایرانی فوجی مشیروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا، حسین امیر عبداللہیان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تناظر میں شام میں ایران کے فوجی مشیروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے منگل کی رات برطانیہ کے ٹی وی چینل فور سے بات چیت میں شام میں امن و استحکام کے قیام کے لئے تہران کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے فوجی مشیروں کی تعداد میں اضافہ شامی حکومت کی درخواست پر اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے کیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات کئے جا رہے ہیں، کہا کہ روس شام میں دہشت گردوں کے خلاف سنجیدگی سے کارروائی کر رہا ہے اور ایران نے بھی شام کی درخواست پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے اپنے فوجی مشیروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے ایران اور روس کے تعلقات کو اسٹریٹیجک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے تہران اور ماسکو کے مشترکہ اقدامات، ایک ٹکٹیکی اقدام نہیں بلکہ ایک ایسا اقدام ہے کہ اسٹریٹیجک مسائل کا خیال رکھنے سے جس سے علاقے اور دنیا میں امن بحال ہوگا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے شام کے بحران کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں اور یورپی یونین کے ساتھ صلاح و مشورے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا یہ خیال ہے علاقے کے مسائل علاقے کے اندر ہی حل ہونے چاہییں۔
خبر کا کوڈ : 492690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش