0
Friday 23 Oct 2015 17:32

لاہور، اہم شاہراہوں پر مجاہد اور ایلیٹ فورس کا فلیگ مارچ

لاہور، اہم شاہراہوں پر مجاہد اور ایلیٹ فورس کا فلیگ مارچ
اسلام ٹائمز۔ یوم عاشورہ پر لاہور شہر میں دہشتگردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ایلیٹ فورس اور مجاہد فورس کیطرف سے اہم شاہراہوں اور جلوسوں کے روٹس کے اطراف میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ ایس پی مجاہد فورس کرار حسین شاہ کی سربراہی میں قربان لائن سے شروع ہونیوالا فلیگ مارچ شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرتا ہوا واپس قربان لائن پہنچ کر احتتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ جیل روڈ، کینال روڈ، علاقہ اقبال روڈ، ریلوے سٹیشن، سرکلر روڈ، کچہری روڈ، فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر کیا گیا۔ ایس پی مجاہد کرار حسین شاہ کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا جبکہ شرپسندوں کو خبردار کرنا ہے۔ یوم عاشورہ پر دہشتگردی کے خطرات کے باعث فلیگ مارچ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس نے سکیورٹی کے بھرپور انتظام کر رکھے ہیں، دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 493157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش