0
Monday 26 Oct 2015 14:30

پاکستان، بھارت، افغانستان میں شدید زلزلہ

پاکستان، بھارت، افغانستان میں شدید زلزلہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان، بھارت اور پاکستان میں زمین لرز اٹھی۔ افغانستان اور اس پڑوسی ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 8.1 تھی۔ سوئٹزرلینڈ کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغان دارلحکومت کابل سے 265 کلومیٹر تھا، جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 193 کلومیٹر تھی۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کی وجہ سے زمین تقریباً ایک منٹ سے زائد وقت تک لرزتی رہی، جبکہ موبائل فون سروس بھی متاثر ہوگئی۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، سوات، مالاکنڈ، مری، ایبٹ آباد، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، سوات، تلہ گنگ، میانوالی، خیرپور، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا میں بھی محسوس کیے گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق زلزلے کی وجہ سے کئی مقامات پر موبائل فون ٹاور بھی گر گئے جس کی وجہ سے موبائل فون سروس بھی معطل رہی اور بیشتر علاقوں میں آخری اطلاعات تک انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنوبی پنجاب میں مکانات کی دیواریں گر گئیں، جبکہ سپریم کورٹ کی بھی ٹائلیں اکھڑ گئیں اور ججز سماعت چھوڑ کر باہرنکل آئے۔ زلزلے کے بعد لوگ، گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
خبر کا کوڈ : 493693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش