0
Thursday 29 Oct 2015 10:00

سندھ پولیس کا کراچی میں انسداد پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی دینے سے انکار، مہم منسوخ

سندھ پولیس کا کراچی میں انسداد پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی دینے سے انکار، مہم منسوخ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے انسداد پولیو مہم کیلئے سیکورٹی دینے سے انکار کر دیا، جس کے بعد شہر میں انسداد پولیو مہم منسوخ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ کی 22 یونین کونسلوں میں 4 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہونا تھا، جو آئی جی سندھ کی جانب سے سیکیورٹی کیلئے پولیس اہلکاروں کی فراہمی سے معذرت پر منسوخ کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے انسداد پولیو مہم کے حکام کو بتایا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پولیس کی نفری لاڑکانہ اور سکھر بھیجی گئی ہے، جس کے باعث نفری کی کمی کا سامنا ہے۔
صوبائی انسداد پولیو مہم کے انچارج عثمان چاچڑ نے پولیس کی سیکیورٹی نہ ملنے کی صورت میں پولیو مہم چلانے سے انکار کر دیا ہے، دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکار فراہم کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مریم نامی 18 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد کراچی کے علاقے گلبرگ میں خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 494408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش